25 جون، 2026، 9:45 PM

نہ ظلم کریں، نہ ظلم سہیں اور نہ ہی خاموش تماشائی بنیں، صدر پزشکیان

نہ ظلم کریں، نہ ظلم سہیں اور نہ ہی خاموش تماشائی بنیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین نے انسانیت کو ظلم، اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یوم عاشور کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ دنیا ایسی ہے گویا کبھی تھی ہی نہیں اور آخرت ایسی ہے گویا ہمیشہ سے موجود ہے۔

صدر ایران نے اپنے عاشورائی پیغام میں مزید کہا کہ امام حسین نے ہمیں یہ سبق دیا کہ ظلم، اقتدار کی لالچ اور مفاد پرستی کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جان قربان کی جا سکتی ہے، لیکن آزادی اور حریت نہیں؛ انسان تنہا رہ سکتا ہے، لیکن حق اور سچائی کا دامن نہیں چھوڑ سکتا۔

مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام کے اختتام پر تاکید کی کہ نہ ہم ظلم کریں، نہ ظلم سہیں اور نہ ہی ظلم پر خاموش رہیں۔

News ID 1939982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha